قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ مشرف کو پتہ تھا کہ موقع سے شواہد ملے تو پوری ٹریل مل جائے گی، اس لیے بی بی کی شہادت کے فوراً بعد جائے وقوع کو دھلوا دیا۔
اپوزیشن لیڈر خورشیدشاہ جیکب آباد میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بی بی خود کہہ چکی تھیں کہ مشرف نے انہیں دھمکیاں دیں، مکمل شک ہے کہ بی بی کے قتل میں مشرف ملوث ہے۔
خوشیدشاہ نے کہا کہ سویلین بہادر ہوتے ہیں، نوازشریف مقدمات کا سامنا کرنے پاکستان آگئے، مشرف گیدڑکی طرح باہر سے بیٹھ کر دھمکیاں مارتے ہیں، اگر وہ بہادر ہیں تو آکر کیسز فیس کریں۔