وزیرمملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نےکہا ہےکہ میاں محمد نوازشریف نے احتساب عدالت میں پیش ہو کر آج بھی پاکستان کے آئین اور قانون کی پاسداری کی۔
انہوں نےمزید کہا کہ سابق وزیر اعظم نے اپنے عمل سے اداروں کو مستحکم کرنے کی نئی مثال قائم کی ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام اُس شخص کے ساتھ انصاف ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں جسے پاکستان کے عوام نے ووٹ دے کر وزیراعظم بنایا تھا۔