• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثناء اللہ عباسی کا حجاب و شعائر اسلام کیخلاف بیان افسوسناک ہے،حافظ نعیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے ایڈیشنل آئی جی ثناء اللہ عباسی کی جانب سے تعلیمی اداروں میں پردے، نماز اور تبلیغ کے حوالے سے بیان اور اسلامی احکامات اور شعائر اسلام کی پابندی کو ’’ایب نارمل  ایکٹی ویٹی ‘‘ قرار دینے کی شدید مذمت کر تے ہوئے انتہائی افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ثناء اللہ عباسی جیسے محب وطن اور فرض شناس پولیس آفیسر کی طرف سے اس طرح کے بیان کا سامنے آنا حیرت انگیز امر ہے، ضروری ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے بیان کی وضاحت کریں، حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ایسی طالبات جو حجاب اختیار کر تی ہیں اور ایسے طلبہ جو نماز کی پابندی کر تے ہیں ان سب کو دہشت گرد قرار دینا اور دہشت گردی کے خاتمے کی آڑ میں اسلام سے محبت کرنے اور والہانہ لگائو رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں امریکہ اور مغربی ذہن کی عکاسی اور ان کو خوش کر نے کی کوششیں ہیں جن کو کسی صورت بھی قبول نہیں کیا جائے گا، اس بیان  سے ہر کلمہ گو انسان کی دل آزاری ہوئی ہے اور معاشرے میں حجاب اور صوم و صلواۃ کی پابندی کرنے کر نے والے  اسلامی احکامات اور شعائر اسلام کی توہین برداشت نہیں کریں گے۔

تازہ ترین