• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علامہ ضمیر اختر سے متحدہ پاکستان کے وفد کی ملاقات

 کراچی (اسٹاف رپورٹر)ممتاز ذاکر علامہ ضمیر اختر نقوی سے ایم کیو ایم پاکستان کے نمائندہ وفدنے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی وفد میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان رابطہ کمیٹی کے اراکین عبدالوسیم، عارف خان ایڈووکیٹ، ڈسٹرکٹ سینٹرل کے جوائنٹ انچارج عباس جعفری، ضلع وسطی کی وائس چیئرمین شاکر علی اور ٹاؤن کے ذمہ داران بھی شامل تھے، ملاقات کے دوران محرام الحرام کے جلوس و مجالس کودرپیش سیکیورٹی خدشات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی عبدالوسیم نے کہا کہ ہمیں اتحاد بین المسلمین اور فرقہ ورانہ ہم آہنگی کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہنا ہوگا اور اس میں علماء کرام کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے،  عارف خان ایڈووکیٹ نے محرم الحرام میں جلوس و مجالس کے دوران بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ،ضمیر اختر نقوی نے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی آمد پر شکریہ ادا کیا اور ایم کیوایم پاکستان کے عہدیداران و بلدیاتی نمائندگان کی جانب سے بھر پور تعاون پر ان کی کاوشوں کو سرا ہا۔
تازہ ترین