• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدر آباد نے باسکٹ بال ایونٹ جیت لیا

کراچی( اسٹاف رپورٹر) زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جا اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام سندھ باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے منعقد ہ انٹرڈسٹرکٹ باسکٹ بال ٹورنامنٹ حیدر آباد ڈسٹرکٹ نے ٹنڈو اللہ یار ڈسٹرکٹ کو 24-28 سے شکست دے کر جیت لیا ۔فاتح حیدر آباد ڈسٹرکٹ کی جانب سے کاشف حسین نے 16 حزیفہ خان نے 8 اور رنر اپ ٹنڈو الہ یار ٹیم کی جانب سے شکیب خان نے 10 اور دانش سلیم نے 8 پوائنٹس اسکور کئے، سندھ باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے عبدالناصر ، روٹری کلب میرپورخاص کے منصور چیمہ نے انعاما ت تقسیم کئے ٹورنامنٹ کے تمام انعامات کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدرغلام محمدخان نے اسپانسر کئے۔

تازہ ترین