• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کی استدعا کو نہیں سنا گیا، طارق فضل

Ishaq Dars Point Of View Was Not Heard Tariq Fazal

ن لیگی رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار پرفرد جرم عائد کردی گئی ہے، ہم عدالتوں کا سامنا کررہے ہیں، اسحاق ڈارکی استدعاکونہیں سنا گیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نےکہا کہ ریفرنس پرفرد جرم عائد کرنے کے لیے 7 دن کا وقت ہوتا ہے، پھر فرد جرم عائد ہوتی ہے۔

انہوںنے بتایا کہ 4اکتوبر کو 2 بینک افسران کوبطور گواہ طلب کیا گیا ہے جن کا تعلق لاہور سے ہے اور وہ ہمارے وکیل جرح کریں گے۔

دوسری جانب وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار پر لگنے والے الزامات مذاق ہیں، الزامات کا کوئی قانونی جواز اور بنیاد ہونی چاہیے ۔

تازہ ترین