• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Afghan Forces Airstrike 13 Fighters Killed

افغانستان میں فضائی حملے میں داعش کے 13 جنگجو ہلاک ہوگئے، افغان حکام کے مطابق کابل ایئر پورٹ پر راکٹ حملے کے بعد فورسز نے صوبہ ننگر ہار کے ضلع اچن میں دہشت گرد تنظیم کے خفیہ ٹھکانوں پرحملے کئے۔

حکام کے مطابق فضائی کارروائی میں داعش کے مقامی کمانڈر قاری سیف اللہ سمیت 13 جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔

داعش جنگجوئوں نے افغان فورسز کی کارروائی کے دعویٰ پر تاحال کسی بھی قسم کا ردعمل نہیں دیا ہے۔

ضلع اچن میں گزشتہ ہفتے فضائی کارروائیوں میں4 جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے ۔

تازہ ترین