• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ محمود قریشی کی میری نہیں عمران خان کی کرسی پر نظر ہے، خورشید شاہ

سکھر/ پنو عاقل/کراچی (بیورورپورٹ/نامہ نگار/نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ میں جمہوری آدمی ہوں مجھے کوئی فکر نہیں، عمران خان اپنی فکر کریں، تحریک انصاف بتائے اپوزیشن لیڈر کو بدلنے کی وجہ کیا ہے، شاہ محمود قریشی کی نظر میری کرسی پر نہیں عمران خان پر ہے، اپنے لیے لابنگ کرکے شاہ محمودقریشی اپنے قائد کی جگہ لینا چاہتے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ہوتے ہوئے شاہ محمود کا اپوزیشن لیڈر بنا سازش ہے، بار بار کہہ رہا ہوں عمران کیخلاف سازش ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ایم کیو ایم ووٹ نہیں دےگی۔

سکھر میں اپنی رہائشگاہ پر مختلف علاقوں سے آنیوالے عوامی اور پارٹی وفود سے بات چیت کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے ایوان میں آواز بلند کرتا ہوں اور کرتا رہوں گا، میں پورے پاکستان کا قائد حزب اختلاف ہوں میری ذمہ داری ہے کہ میں عوام کے مسائل کو اجاگر کروں ۔

تازہ ترین