• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار پر فرد جرم، اپوزیشن کا وزیر خزانہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے رہنماؤں نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔اسلام آباد کی احتساب عدالت نے اثاثہ جات ریفرنس میں اسحاق ڈار پر فرد جرم عائد کردی ہے جسکےبعد ان سے استعفے کا مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے۔

  شاہ محمود قریشی، نیئر بخاری، شیری رحمان اور سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ وہ کیس پر دھیان دینگے یا قلمدان پر۔نیئر بخاری نے کہا کہ نوازشریف کالاکوٹ پہن کرسسٹم کوڈی ریل کرنے عدالت گئے، اس وقت نوازشریف 184،3 پر عمل کروانے گئے تھے، اب اگر 184،3  پر عمل ہوگیا ہے توآپ روتے کیوں ہیں۔شیری رحمان نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے کوڑے، آمر اور جیلیں برداشت کی ہیں، آصف زرداری نے بینظیر کی شہادت کے وقت بھی ’پاکستان کھپے‘ کانعرہ لگایا اور بغیر کسی جرم کے 12 سال قید کاٹی۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کو عزت سے مستعفی ہوجانا چاہیے،۔

تازہ ترین