• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمانی کورم پورا نہیں ہوتا ، مراعات ، الائونسزلیناغلط ہے،شیخ رشید

کراچی(جنگ نیوز)جعلی اور دھاندلی زدہ پارلیمنٹ میں نہ جانے کی خواہش کا اظہار کرنے والے عمران خان اسی پارلیمنٹ کا اپوزیشن لیڈر بننے کے لئے سر گرم نظر آرہے ہیں ، سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے ’’جیو پاکستان ‘‘ میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کا کورم سات دن سے پورا نہیں ہوا ، 7 دن تک تمام مراعات ، الائونسزحاصل کرنے والے وزرا اور اراکین جمہوریت کے جھوٹے دعویدار ہیں ،سینئر تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے  کہا کہ وزراء کی حکومتی امور کے ساتھ ساتھ عدالتوں میں پیشی ایک بڑا مسئلہ ہے ، کابینہ متحد ہو کر کام کرتی نظر نہیں آرہی ، موجودہ حکومت کو ن لیگ کی عبوری حکومت کہا جاسکتا ہے ،نمائندہ جیو نیوز علی عمران نے کہا کہ روہنگیا  مسلمانوں کے 400گائوں جلائے گئے  ہیں۔

وہ ’’جیو پاکستان ‘‘ میں گفتگو کر رہے تھے۔ممتاز بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر کو 88 ویں سالگرہ پر  خراج تحسین پیش کیا گیا،معروف ٹیسٹ کرکٹر ماجد خان کو 71 ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کی گئی ۔شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کو شرم دلانے والے اسحاق ڈار کو وزارت خزانہ سے مستعفی ہونے کے احساس کیوں نہیں دلاتے ،اس وقت سب سے مشکل کیس وزیر خزانہ کا ہے ، آج جس کو اٹھاتے ہیں سب کا اقامہ نکل آتا ہے ، جمہوریت کو قائم رکھنے کے لئے باوقار الیکشن کمیشن ،قابل اعتبار نیب اورآزاد اور غیر جانبدار عبوری حکومت نا گزیر ہے ۔پنجاب میں مستقبل کا الیکشن ن لیگ اور پی ٹی آئی کے درمیان ہے ، اس میں عبوری حکومت کوئی تیسری بھی ہو سکتی ہے ۔عمران خان کی پارلیمنٹ سے غیر حاضری کے باوجود اپوزیشن لیڈر کے لئے نامزدگی سے متعلق سوال پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میںا ٓنا نا آنا ایک طرف عمران خان کا اپوزیشن لیڈر بننا آنے والے انتخابات کیلئے انتہائی اہم ہے ، اپوزیشن اور حکومت کے کسی بات پر متفق نہ ہونے سے تو ہمیں آئین میں بھی اس کی کوئی گنجائش نظر نہیںا ٓتی۔الیکشن کمیشن اور عبوری حکومت کے 8 عہدوں کا فیصلہ سپریم کورٹ کردے تو اس ملک میں شفاف الیکشن ہوجائیں ، امن قائم ہو جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی عمران خان کا نام ہے اس کے علاوہ کوئی پی ٹی آئی نہیں ، ہر پارٹی میں اندرونی چپقلش ہو تی رہتی ہے ، لیکن فیصلوں پر پہرا لیڈر کا ہی ہوتا ہے ۔

مولانا فضل الرحمان کے اپوزیشن بنچز پر آنے سے متعلق سوال پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان دور اندیش سیاستدان ہیں ،اسلام کا نام لے کر اسلام آباد کے لئے سیاست کرتے ہیں ،وہ اتنی بڑی غلطی نہیں کرسکتے آنے والی حکومت سے بھی ان کو بنا کر رکھنی ہے ، آپ دیکھیں مولانا فضل الرحمان کے تعلقات ابھی سے پرویز خٹک کے ساتھ بہت اچھے ہو گئے ہیں ۔سینئر تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزراء کی حکومتی امور کے ساتھ ساتھ عدالتوں میں پیشی ایک بڑا مسئلہ ہے ، کابینہ متحد ہو کر کام کرتی نظر نہیں آرہی ، موجودہ حکومت کو ن لیگ کی عبوری حکومت کہا جاسکتا ہے ، جس میں ہر ایک کی اپنی رائے ہے ، بھانت بھانت کی بولیا ں سن رہے ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ ممکن ہے آنے والے دنوں میں اسحاق ڈار کے پاس مستعفی ہونے کے علاوہ کوئی چارہ نہ ہو ، وزارت خزانہ کا سارا سیٹ اپ اسحاق ڈار کا بنایا ہوا ہے ، ان کے جانے سے سیٹ اپ بھی بدلنا ہوگا ۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ذاتی طور پر اچھے انسان ہیں لیکن روز مرہ کی بنیاد کے فیصلے کی حد تک تو کامیاب ہو سکتے ہیں ، ملکی پالیسی کے فیصلے کرنا ان کے لئے ناممکن نظر آتا ہے ۔روہنگیا میں مسلما نو ں کی حالت زار کا آنکھوں دیکھا حال عوام تک پہنچانے کے لئے نمائندہ جیو نیوز علی عمران سید پروگرام کا حصہ بنے ، علی عمران کا کہنا تھا کہ خوش قسمتی سے ہمیں جے کیٹگری کا ویزا ملا جو جرنلسٹ کے لئے ہوتا ہے ، ہم اپنی شناخت چھپا کر نہیں گئے، ینگون ائیر پورٹ پر حاجیوں کی سعودی عرب سے واپسی سے تاثر ملا کہ شائد یہ ایک پروپیگنڈا ہو ، لیکن وہاں مسلمانوں کے آنے اور جانے پر بھی پابندی ہے ، مسلمانوں کو ٹیکسی سروس فراہم کرنے والا ڈرائیور کئی سالوں سے قید میں ہے ، مسلمانوں کی جلائی جانے والی پراپرٹی ریاست کے کنٹرول میں آگئی ،مسلمانوں کے تقریبا400 گائوں جلا دیئے گئے ،مسلمانوں کیلئے زمین تنگ ہے، تعلیم اور نوکری کا حصول بھی مسلمانوں کے لئے بہت مشکل ہے ، اپنے اوپر گزرنے والے حالات کو بیان کرنے میں بھی برمی مسلمان گھبراتے ہیں۔2012ااور 2015میں مسلمانوں پر تشدد کی بدترین مثالیں قائم کی گئیں ۔جیو نیوز کی ٹیم کو بھی روہنگیا میں مشکلات کا سامنان کرنا پڑا جو بعد میں پاکستان ایمبسی کے ذریعے باحفاظت پاکستان واپس پہنچ سکی۔

تازہ ترین