• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضل الرحمان کی زیرصدارت دینی جماعتوں کا اجلاس12اکتوبر کو ہوگا

اسلام آباد (صباح نیوز) جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں بڑی دینی جماعتوں کے اتحاد کے لئے ان جماعتوں کا سربراہی اجلاس 12 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ و جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کو دینی جماعتوں کے سربراہی اجلاس سے متعلقہ قائدین کو آگاہ کرنے کی ذمہ داری سپرد کر دی گئی۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق سمیت دیگر جماعتوں کے قائدین سے رابطے شروع کر دیئے۔

تازہ ترین