ملتان (نامہ نگار ) پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے بعد قومی اسمبلی میں سب سے زیادہ نشستیں پاکستان پیپلزپارٹی کے پاس ہیں۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو ہٹانا آسان نہیں ۔ یہ بات انہوں نے میڈیا آفس سے جاری اپنےبیان میں کہی انھوں نے کہاکہ وہ لوگ جو ریموٹ کنٹرولڈ کوششوں کے ذریعے حزب اختلاف میں اکثریت حاصل کرنے کے در پے ہیں۔ ن لیگ خطرناک راہ پر چل رہی ہے۔