• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئندہ حکومت جمعیت علماء اسلام کی ہوگی، مولانا فضل علی

پشاور ( نیوز ڈیسک ) پانامہ کیس میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔ الیکشن 2018میں جمعیت علما اسلام (ف)مرکز ‘ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں حکومتیں بنائے گی ‘ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے رہنما مولانا فضل علی نے ایک وفد سے گفتگو میں کیا‘ انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام ملک میں اسلامی نظام لانے کے لیے سر توڑ کوشش کر رہی ہے ۔ اسی سلسلے میں جمعیت علما اسلام (ف)دیگراسلامی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کیلئے کوشاں ہے ‘ اس سلسلے میں بات چیت جاری ہے او ر جے یو آئی اس مقصد میں کامیابی کے لیے پُر امید ہے۔ مولانا فضل علی حقانی نے کہا کہ جمہوریت میں ملک و قوم کی بقاء ہے اور سارے مسائل کا حل اسلامی نظام میں ہے جس کے لیے جے یو آئی بھرپور کوشش کر ر ہی ہے ۔ امریکہ کے صدر کی حالیہ پاکستان مخالف بیان کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ خواب خرگوش سو رہے ہیں ان کو مسلمان قوتوں کا ادراک نہیں‘ امریکہ افغانستان میں ناکامی کا غصہ پاکستان پر نکالتا ہے مگر امریکہ اپنے ناکام ایجنڈے پر کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت الیکشن 2018 میں بھرپور قوت کے ساتھ اور دیگر اسلامی قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرنے کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے میں کامیابی حاصل کرے گی ۔
تازہ ترین