قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی تبدیلی کے معاملے پر پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری بھی سرگرم ہوگئے اور خورشید شاہ کو اسلام آباد طلب کر لیا، ملاقات میں قائدحزب اختلاف کی تبدیلی کے لیے مہم اور چیئرمین نیب کی تعیناتی سے متعلق امور پر بات ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قائد حزب اختلاف کی آج دوپہر اسلام آباد میں آصف زرداری سے ملاقات متوقع ہے۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان اپوزیشن لیڈرکی تبدیلی کے لیےمہم اور چیئرمین نیب کی تعیناتی اورخورشیدشاہ کی طرف سےاپوزیشن جماعتوں کےلیڈروں سےرابطوں پر بھی بات ہو گی۔
واضح رہے کہ آصف زرداری موجودہ سیاسی صورت حال کی وجہ سےگزشتہ رات دبئی سےاسلام آباد پہنچے تھے۔