سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اپوزیشن لیڈ ر خورشید شاہ کو بچانے کے لئے اسلام آباد پہنچ گئے اور کہا کہ قائد حزب اختلاف کی تبدیلی کا ایسا ایشو چھیڑا گیا جس کی ضرورت نہیں تھی ۔
اس حوالے سے سابق صدر نے پارٹی رہنمائوں سے مشاورت کی اورپی ٹی آئی کی اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کی تحریک کو ناکام بنانے کے عزم کا اظہار کیا ۔
پارٹی ذرائع کے مطابق اس دوران آصف زرداری نے پی ٹی آئی کی تحریک کو لاحاصل قرار دیدیا۔
اجلاس میں اپوزیشن کی دیگر جماعتوں سے رابطے کے لئے کمیٹی بنانے پر بھی غور کیا گیا ،انہوں نے اس موقع پر مزید کہا کہ پہلے بھی اس قسم کے کئی معاملات کا مقابلہ کیا اب بھی کریں گے۔