• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمنز ٹینس رینکنگ، انا ستاسیا کی ٹاپ20 میں واپسی ہوگئی

پیرس( نیوز ڈیسک) پین پیسنک ویمنز ٹینس کی رنر اپ انا ستاسیا چاولیچنکووا کی ٹاپ20 میں واپسی ہوگئی، 4 درجے کی بہتری نے روسی پلیئر کو 19ویں پوزیشن کا حقدار بنوادیا، اینجلیک کیر برترقی کی دو سیڑھیاں طے کرنے پر 12 ویں نمبر پر آگئیں، گاربین مگروڑا بدستور نمبر ون ہیں، مینز سنگلز کی نئی عالمی درجہ بندی میں گھٹنے کی انجری کے سبب قبل از وقت سیزن ختم کرلینے والے سوئس پلیئر اسٹیلنسٹس واور نیکا ایک درجے تنزلی کے بعد نویں نمبر پر چلے گئے، حالیہ ٹاپ 10 میں یہ واحد تبدیلی رہی، لیور کپ میں یکجا ہونے والے رافیل نڈال اور راجرفیڈر نے اس بار بھی بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن پر قبضہ قائم رکھا۔

تفصیلات کے مطابق پیر کو جاری ہونے والی نئی ویمنز سنگلز ٹینس ریکنگ میں ٹاپ 10میں کوئی تغیر نہیں آیا،پین پیسفک میں ناکامی کے باوجود اسپینش پلیئر گاربین مگر وزا بدستور نمبر ون ہیں، سیموناہالیپ دوسرے الینا سونیو لینا تیسرے کیرولینا سپلسکو واچوتھے، رینس ویمنز پانچویں ٹوکیو یونٹمیں اعزاز کا دفاع کرنے والی کیرولین ووزنیا سکی سب سابق چھٹے نمبر پر رہیں، برطانیہ کی جوہانا کونٹا ساتویں ، سویٹلانا کزمنٹسوا آٹھویں، ڈومنیکا سیولکووانویں جیلینااوسٹا پنکو ٹاپ 10 کی آخری شریک برقرار رہیں۔ میڈیسن کیز ایک درجے ترقی ملنے پر 11 ویں نمبر پر براجمان ہوگئیں، سابق ورلڈ نمبر ون اینجلیک کیربر 2 درجے بہتری پانے پر 12ویں پوزیشن پر فائز ہوگئیں، اگنیسکا ریڈ وانسکا 2قدم پیچھے ہٹ کر 13 ویں نمبر پر چلی گئیں۔ پیٹرا کیوتو واکو 14 ویں پوزیشن ملی، انہیں ایک درجے تنزلی کا سامنا رہا کرسٹینا میلڈنیووک15 کوکووینڈی ویگ 16 ویں نمبروں پر موجود ہیں، پین پیسفک ویمنز ایونٹ کی رنراپ روسی کھلاری انا ستاسیا پا ویچنکو وا 4 درجے ترقی ملنے پر 19ویں پوزیشن پر آگئیں، فرنچ پلیئر کیرولین گارشیا نے 20ویں نمبر پر قدم جمائے رکھے۔

دوسری جانب گھٹنے کی انجری کے سبب قبل از وقت سیزن ختم کرلینے والے سوئس پلیئر اسٹیلکس داورنیکا ایک درجے تنزلی کے بعد نویں نمبر پر چلے گئے ، حالیہ ٹاپ 10میں یہ واحد تبدیلی رہی، لیورکپ میں یکجا ہونے والے رافیل نڈال اور راجرفیڈرر نے اس بار بھی باالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن پر قبضہ قائم رکھا، اینڈی مرے تیسرے ، الیگزینڈرزیوریف چوتھے، مارن کلک پانچویں، ٹووک جو کووک چھٹے اور ڈومنیک تھیم ساتویں نمبروں پر رہے، واورنیکا کی تنزلی کا فائدہ گریگورو ویمیتر وف کو پہنچا جو ایک درجے بہتری ملنے پر آٹھویں پوزیشن پر فائز ہوگئیں، سوئس پلیئر نویں جبکہ پبلو کاریٹو بسٹا 10ویں نمبر پر رہے اس کے علاوہ 11 سے 20پوزیشنز پر حسب سابق میلوس رائونک ، ڈیوڈ گوفن ، روبرتو بوٹسٹا اگٹ ، کائی نیشکوری ، کیون اینڈرسن سام کیورے، جون اسز، جوئے ولفریڈ سونگار ٹوماں بریڈ یچ اور نک کریگوئس براجمان ہیں۔

تازہ ترین