راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک ) اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ایس ایس پی تشدد کیس میں اشتہاری ملزمان عمران خان اور طاہر القادری کی عدم پیشی پر جائیداد قرقی کی کارروائی شروع کر دی۔مقدمے میں اشتہاری قرار دیئے گئےعمران خان اور طاہر القادری انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش نہ ہوئے، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے اسلام آباد دھرنے کے دوران پی ٹی وی حملہ اور ایس ایس پی تشدد کیس کی سماعت کی۔