• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اُبلتے تیل میں ہاتھوں سےجھینگامچھلی فرائی کرنے والا باورچی

اُبلتے ہوئے تیل سے سب ہی گھبراتے ہیں لیکن چین سے تعلق رکھنے والے ایک باورچی کی ہمت کو داد دینا پڑے گی جو کسی قسم کے چمچ کو استعمال کئے بغیر اُبلتے ہوئے تیل میں ہاتھوں کے ذریعے لوبسٹریعنی جھینگا مچھلی فرائی کرکے سب کو حیران کردیتا ہے۔

چین میں ہونے والے ایک فیسٹیول کے دوران اس نے ایک بڑی کڑھائی میں ڈھیر سارے لوبسٹر کو اپنے ہاتھوں کے ذریعے بڑی مہار ت سے فرائی کیا جسے دیکھ کر فیسٹیول میں موجو د لوگ حیران رہ گئے اور اس شخص کے فن کو سراہے بغیر نہ رہ پائے۔

فیسٹیول میں آئے لوگوں کو یہ فرائیڈ لوبسٹرز پیش بھی کیے گئے جسے کھا کر لوگوں نے تعریفوں کے پُل باندھ دئیے۔

 

تازہ ترین