• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی اور متحدہ نے اپوزیشن کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، خورشید شاہ

Pti And Mutahidda Damaged The Opposition Unreliable Khursheed Shah

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور ایم کیوایم نے متحدہ اپوزیشن کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔

اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ 2013 میں پی ٹی آئی کے کہنے پرفخرالدین جی ابراہیم کو چیف الیکشن کمشنرلگایا اور بعد میں نگراں وزیر اعظم کو بھی فخرالدین جی ابراہیم نےلگایا تھا جب کہ ماضی میں نگراں وزیراعظم اور چیف الیکشن کمشنر پی ٹی آئی کی مرضی سے لگے۔

انہوںنے کہا کہ میں کبھی اپوزیشن کو تقسیم ہونے نہیں دیتا لیکن تحریک انصاف نے متحدہ اپوزیشن کو توڑ دیا ہے۔ پی ٹی آئی اور ایم کیوایم نے متحدہ اپوزیشن کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ اپوزیشن کی تقسیم پر میرا دل دکھی ہے، اس تقسیم سے حکومت کو بہت بڑا فائدہ ہوگا۔

اپوزیشن لیڈر کاکہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے اپوزیشن میں بہت بڑی دراڑ ڈال دی ہے، اگر پی ٹی آئی کو اپنا اپوزیشن لیڈر بنانا تھا تو وہ کہتے میں ان کی خواہش پوری کرتا۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ آج بھی پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے علاوہ تمام دوست میرے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ علم نہیں ایم کیو ایم والے لڑکے والے ہیں لڑکی والے۔

 

تازہ ترین