• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈگری کالج فیصل نے گرلز باسکٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)فضائیہ انٹر کالجیٹ سائوتھ زون باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں فضائیہ ڈگری کالج فیصل کے سلیم نواز فضائیہ کالج مسرور کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 12کے مقابلے میں14 پوائنٹس سے شکست دے دی۔ ڈگری کالج فیصل کی جانب سے اریبا یاسین نے 4 اورآمنہ فیاض نے 4پوائنٹس اسکور کئے۔ دونوں ٹیموں نے متواتر ایک دوسرے کے خلاف حملے کئے۔میچ شروع سے آخر تک انتہائی سنسنی خیز رہا۔اس موقع پر وائس پرنسپل محمد آصف، ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن سید عباد علی اور فاروق احمد بھی موجود تھے۔ میچ سے قبل دونوں ٹیموں کا تعارف مہمان خصوصی ائیر کموڈور صاحبزادہ شاہ جہاں بیس کمانڈر پی اے ایف بیس ملیر سے کرایا گیا۔طلبہ کی متوازن نشوونما اور ان کے کردار کی تعمیر کے لئے طلبہ کے درمیان کھیلوں کا انعقاد انتہائی ضروری ہے۔ تعلیمی ادارے ہی کھیلوں کی پہلی نرسری ہیں۔ ان مقابلوں میں ہار جیت سے قطع نظر ہم کھیلوں کے میدان آباد اور اسپتالوں کو ویران کرسکتے ہیں۔ آپ سب فاتح ہیں، ہارجیت سے قطع نظر ہم کھیلوں کے مقابلوں کے ذریعے مل جل کر کام کرنے کی اہمیت کو سمجھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ائیر کموڈور صاحبادہ شاہ جہاں نے فضائیہ انٹر کالجیٹ سائوتھ زون گرلز باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل کے موقع پر اپنے خطاب میں کیا۔ انہوں نے پرنسپل فضائیہ انٹر کالج ملیر گروپ کیپٹن (ر) محمد اکرم کو ٹورنامنٹ کے شاندار انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور طالبات کو انفرادی انعامات سے نوازا اور فاتح اور رنر اپ ٹیم کو ٹرافیاں اور انعامات دیئے۔

تازہ ترین