کراچی(اسٹاف رپورٹر)قومی جونیئر اور یوتھ والی بال کی ٹیموں کا تربیتی کیمپ پشاور میںشروع ہوگیا جہاں پرایرانی کوچ حامد مواحدی سمیت قومی ٹیم کے کوچزٹریننگ دی جارہی ہے ،پی ایس بی کوچنگ سینٹر پشاور میں منعقد ہ کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہے ۔خیبر پختونخواوالی بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد وقار چمکنی نے کہاکہ پشاور میں اس کیمپ کے انعقاد کا مقصد پشاور اور صوبے بھر میںوالی بال کھیل کو فروغ دینااور مقامی کھلاڑیوں کو غیر ملکی کوچ کی نگرانی میں تربیت دینا ہے جس سے یقیناًہمیں بہترین کھلاڑی میسر آئینگے ۔پاکستان والی بال فیڈریشن اور پی ایس بی کے تعاون سے پشاور میں منعقدہ اس کیمپ میں ایرانی کوچ حامد مواحدی سمیت قومی والی بال کوچز محمد اکرم،حسین مظر حسین اورخالد وقار ٹریننگ دے رہے ہیں۔جس سے کھلاڑیوں کی صلاحیتوںمیں اضافہ ہورہاہے ۔