لاہور(نمائندہ جنگ)حضرت علی بن عثمان الہجویری المعروف داتا گنج بخشؒ کے مزار کو سالانہ غسل دے دیا گیا ۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف،وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار،صوبائی وزراء زعیم قادری،مجتبیٰ شجاع الرحمان،بلال یاسین،اراکین اسمبلی اورعقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔وزیراعلیٰ شہبازشریف ،وفاقی وزیر اسحاق ڈاراوردیگر شخصیات نے حضرت علی بن عثمان الہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار کو عرق گلاب سے غسل دیا۔وزیراعلیٰ نے مزار پرپھولوں کی چادر چڑھائی۔ سینکڑوں عقیدت مندوں نے ملکی ترقی، خوشحالی،استحکام اورقیام امن کیلئے خصوصی دعائیں بھی کیں اس موقع پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے۔