وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اب بات حکومت کی رٹ کی ہے، کوئی بیک ڈور سے حکومتی رٹ کے خلاف آرڈر نہیں دے سکتا۔
جیو نیوز سے گفتگو میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ایسا طریقہ چلتا رہا تو ملک میں نتائج خطرناک ہوسکتے ہیں، وزیر داخلہ نے کہا ہے تفتیش کرکے رپورٹ منظر عام پر لائیں گے ۔
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کی سماعت کو ٹرائل کورٹ میں تبدیل کیا گيا، ایسا کیا تھا جو بند دروازے کے اندر ہو رہا تھا اور میڈیا کو بھی اجازت نہیں تھی۔