کراچی (اسٹاف رپورٹر)صاحبزادہ محمد علی نے انڈس فارما نیشنل ٹینس چیمپئن شپ جیت لی۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سعید اسماعیل تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر گلزار فیروز، خواجہ سعید حئی، عقیل خان، اسلم خان، غلام محمد خان، فواد اعجاز، خالد شمسی، سرور حسین اور دیگر موجود تھے۔ سندھ ٹینس کے نائب صدر خالد رحمانی نے بتایا کہ تین نیشنل جونیئرز ٹینس چیمپئن شپ اور کے دی آئی ٹی ایف سینئر ورلڈ رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ اگلے تین ماہ میں منعقد ہوں گی۔ انڈس فارما نیشنل ٹینس چیمپئن شپ کے انڈر 18 کے فائنل میں صاحبزادہ محمد علی نے نعمان آفتاب کو، سافٹ بال ٹینس کے فائنل میں عباس سرور حسین نے رابن داس کو شکست دی۔