کوئٹہ(خ ن)سابق وزیراعلیٰ بلوچستان وسابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ میر ہمایوں خان مری کی والدہ ، مرحوم نوابزادہ احمد شاہ مری کی بیوہ، شہزادہ اکرام جان محمد زئی مرحوم کی صاحبزادی ،خان آف قلات میر احمد یار خان مرحوم کی بھتیجی‘ میر احمد مر ی اور میر محمد مری کی دادی اتوار کوانتقال کر گئیں۔ مرحومہ کو قلات کے شاہی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا اس موقع پر سابق وفاقی وزیر پرنس عیسیٰ جان ،سابق صوبائی وزیر بی این پی کے رہنماء پرنس موسیٰ جان احمد زئی، سابق صوبائی وزیر آغا عرفان کریم ا حمد زئی، بی این پی کے رہنماء سردار احمد مو سیانی، آغا نصیر احمد بنگلزئی کے علاوہ قبائلی و سیاسی شخصیات سمیت علاقے کے لو گوں کی بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی ۔درایں اثناء پاکستان مسلم لیگ(ن) کے وفاقی وزیر میر دوستین ڈومکی، رکن اسمبلی نوابزادہ طارق مگسی، سابق چیف جسٹس بلوچستان احمد خان لا شاری، امان اللہ یاسین زئی سمیت دیگر نے میر ہمایوں خان مری کی رہائش گاہ سریاب روڈ بالمقابل ہیلپر ہسپتال جا کر فاتحہ خوانی کی۔