• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بطور وزیر داخلہ چوہدری نثار کا بھی یہی حال تھا جو احسن اقبال کا ہے، رانا ثناءاللہ

لاہور(مانیٹر نگ سیل) وزیر قانون پنجاب رانا  ثناءاللہ نے کہا ہے بطور وزیرداخلہ چوہدری نثار کا بھی یہی حال تھا جو احسن اقبال کا ہے۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر پیش آنے والے واقعے پر اپنے رد عمل میں جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا کہ ہمیں ان معاملات کو بہت توازن اور ٹھنڈے طریقے سے لینا چاہیے اور سامنے بھی لانا چاہیے جس طرح احسن اقبال آج ان معاملات کو سامنے لائے۔رانا ثناءاللہ نے کہا کہ یہ اسلام آباد کی سول انتظامیہ کا اختیار ہے کہ وہ اس بات کو دیکھیں کہ عدالت میں کون آسکتا ہے اور کون نہیں، جب وہاں انتظامات تھے تو رینجرز نے کس طرح آکر تمام چیزوں کو ٹیک اوور کیا۔ن کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے جو سویلین بالادستی کی بات کی کچھ لوگ اس سے دکھی ہیں لیکن اب ساری چیز دنیا کے سامنے آگئی ہے کہ پاکستان میں معاملات کس طرح سے چل رہے ہیں، حکومت نظر آنے کو ہے، پس پردہ کون سی قوتیں ہیں جو کردار ادا کرتی ہیں یہ ملک سسٹم، آئین اور جمہوریت کے لیے درست نہیں، ان چیزوں کو سامنے لانا چاہیے،۔

تازہ ترین