اسلام آباد (نمائندہ جنگ) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر اور حکومت کے اہم اتحادی مولانا فضل الرحمان نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال میں پوری توانائیوں سے سرگرم ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں انہوں نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے پنجاب ہائوس میں طویل ملاقات کی تھی اور بعض عدالتی فیصلوں,قومی اسمبلی میں پیش کی جانے والی آئینی ترامیم اور اُن کی روشنی میں حکمت عملی وضع کرنے کے ساتھ ساتھ آئندہ انتخابات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیاتھا ۔