• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع اٹک کے اخلاص بلاک میں تیل و گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ (پی او ایل) نے ضلع اٹک کے اخلاص بلاک میں تیل اور گیس کا ایک بڑا ذخیرہ دریافت کیا ہے جس کی پیداوار دو ہفتوں میں شروع ہونے کی توقع ہے۔ یہ پچھلے پانچ برسوں میں پنجاب میں تیل اور گیس کی ایک بہت بڑی دریافت ہے۔

بدھ کو یہاں جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق پی او ایل کی یہ دریافت اسلام آباد سے تقریباً 83 کلو میٹر جنوب مغرب میں شمالی پوٹھوہار ضلع اٹک میں جنڈیال کنوئیں سے ہوئی ہے۔ اس میں پی او ایل 80 فیصد اور اٹک آئل کمپنی 20 فیصد حصہ کی مالک ہے۔

مشکل مگر اچھے علاقے میں واقع اس بلاک کے ارد گرد بہت سی آئل فیلڈز موجود ہیں۔ انتہائی گہرے دریافتی جنڈیال 1- کنویں کی ٹیسٹنگ کے دوران کافی مقدار میں تیل اور گیس دریافت ہوئی، کنوئیں کے بہاؤ اور چوک سائز کے لحاظ سے تیل کی یومیہ پیداوار 1630 سے 2520 بیرل اور گیس کی پیداوار 16.5 سے 21 ملین کیوبک فٹ کے درمیان پائی گئی ہے۔ اس کے ہر ملین کیوبک فٹ گیس سے تقریباً 2.5 میٹرک ٹن ایل پی جی حاصل ہوگی۔

تازہ ترین