• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین نیب کی تقرری پرن لیگ اور پیپلز پارٹی کا مک مکا ہوگیا ہے،شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ چیئرمین نیب کیلئے حکومت اوراپوزیشن لیڈر کے مجوزہ نام مسترد کردئیے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کے معاملے میں پیپلز پارٹی اورحکومت کے درمیان ہمارا کوئی کردارنہیں، میں قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کی نمائندگی کرتا ہوں اور ایوان میں تحریک انصاف کا پارلیمانی رہنما ہوں تاہم خورشید شاہ نے مجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا، اس اہم عہدے کیلئے سامنے آنے والے 6 ناموں میں ہمارا کوئی حصہ نہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چیئرمین نیب کی تقرری پرمسلم لیگ (ن)اور پیپلز پارٹی کا مک مکا ہوگیا ہے ٗہم چیئرمین نیب کی تقرری میں حکومت اورپیپلزپارٹی کے مک مکا کا حصہ نہیں بنیں گے ٗنئے چیئرمین نیب کیلئے لندن میں نااہل وزیراعظم سے ملاقات کرنے والے آفتاب سلطان کا نام سرفہرست ہے ٗاس کا مطلب ہے کہ نیا چیئرمین بھی چوہدری قمر زمان جیسا ہی ہوگا۔یاد رہے کہ چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری رواں ہفتے اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہوجائیں گے جس کے باعث نئے چیئرمین کی تقرری کے لیے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان جوڑ توڑ جاری ہے جس میں حکومت اور پی پی کی جانب سے 3،3 نام سامنے آگئے ۔

تازہ ترین