• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ، ملتان، وہاڑی ، میلسی میں 219پوائنٹس کی نوٹس

ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملتان، وہاڑی ، میلسی میں کارروائی کرتے ہوئے 219پوائنٹس کی نوٹس جاری کئے، ملتان میں صفائی کے ناقص انتظامات پر ناردرن بائی پاس پرواقع نیو دل بہار شیریں سوئیٹس،یمزبیکرز،خان ویلج روڈ پرانمول سوئیٹس اینڈ بیکرز ، احباب ملک شاپ کو بھاری جرمانے کئے،عید گاہ چوک شمس آباد میں ریواڑی ہوٹل،لذت شیریں،تغلق روڈ چونگی نمبر 8-پر واقع احسن فالودہ شاپ،شیدن مشتاق ہوٹل،کوٹلہ تولے خان چوک تغلق رو ڈپرواقع حافظ جی مچھلی والے،اقبال تندور،نواز مچھلی فروش،خضر حیات فرائی فش،سعید ٹی سٹال،نادرن بائی پاس پر واقع لندن ڈرنک کارنر،شاہین دہی بھلے،رانا سموک اینڈ ڈرنک کارنر،حافظ ڈرنک کارنراینڈ پان شاپ،رانا صداقت ڈرنک کارنر،بوسن روڈ پرواقع Soukسپر مارکیٹ،لکڑ منڈی فیضی روڈ پرواقع اکبر نان شاپ،غوثیہ ڈرنک کارنر،لودھیانا دہی لسی،مدثر نان شاپ،احباب سوئیٹس اینڈ بیکرز،کاشف فریدی ہوٹل، نیو کوئٹہ ہوٹل، کو صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کیلئے نوٹس جاری کئے گئے دریں اثنا ضلع خانیوال کے مختلفعلاقوں میں51فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹس جاری کئے جبکہ متعدد فوڈپوائنٹس سے مضرصحت اشیا تلف کر کے وارننگ لیٹر جاری کئے گئے،اسی طرح ضلع وہاڑی اورتحصیل میلسی کی ٹیموں نے 47 فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹس جاری کئے۔
تازہ ترین