کوئٹہ(سٹی ڈیسک) مرکزی انجمن تاجران و دکانداران بلوچستان رجسٹرڈ کے مرکزی صدر امر الدین آغا چیئرمین ٹکری عبدالحمید بنگلزئی عارف کاسی امیر محمد ا چکزئی محمد ولی ہوتک صبور خلجی اورتاج محمد بڑیچ نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پشین میں منشیات کے اڈوں کا خاتمہ کیا جائے اور امن و امان کی صورتحال بہتر بنائی جائے انہو ںنے کہا کہ گزشتہ کافی عرصے سے چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے عوام خوف و ہراس کا شکار ہیں جبکہ منشیات کی کھلے عام خرید و فروخت سے نوجوان نسل تباہی کے دہانے پہنچ چکی ہے انہوں نے کہا کہ انجمن تاجران پشین کلی کربلا کے عوام کو جرائم پیشہ عناصر کے رحم و کرم پر چھوڑنے کی اجازت نہیں دیگی انہوں نے مطالبہ کیا کہ پشین میں جرائم کا خاتمہ کیا جائے۔