• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثقلین مشتاق کی باکسنگ پریکٹس، کیا آپ تیار ہیں،عامر خان کو پیغام

سابق پاکستانی اسپنر ثقلین مشتاق نے باکسنگ پریکٹس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی ،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

سابق اسپنر ثقلین مشتاق نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا ہے’’ عمر 40سال ،قد پانچ فٹ دس انچ ،عامر خان کیا آپ تیار ہیں؟ ‘‘

باکسنگ پریکٹس کی ویڈیو میں ثقلین مشتاق کو باکسنگ بیگ پر مکے برساتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے،ثقلین مشتاق نے ٹوئٹر پر منفرد اندزا میں باکسرعامرخان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمر 40 سال، قد پانچ فٹ دس انچ ،عامر خان کیا آپ تیار ہیں؟

پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان نے ثقلین مشتاق کے ٹویٹر پیغام کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے باکسنگ بیگ پر اچھی پریکٹس کی لیکن میں خود ہی کافی ہوں ،اگر مجھے پارٹنر کی ضرورت ہوئی تو آپ کو ضرور بلائوں گا۔

تازہ ترین