• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب نے اسحاق ڈار ریفرنس میں تمام گواہان کو خطوط لکھ دیے

Nab Written Letters To All Witnesses In Ishaq Dar Reference Case

نیب نے اسحاق ڈار ریفرنس میں تمام گواہان کو خطوط لکھ دیے، جس میں گواہان کو احتساب عدالت میں پیش ہونے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سےبھجوائے گئے خطوط میں کہاگیا ہےکہ اسحاق ڈار کے خلاف اکتوبر میں روزانہ کی بنیاد پر ریفرنس کی سماعت ہو گی، اسحاق ڈار ریفرنس میں نیب کے صرف ایک گواہ کا بیان اور جرح مکمل ہو سکی ہے۔

نیب نے ایک گواہ نادرا کے ڈائرکٹر آپریشنز قابوص عزیز کو بھی پیشی کےلیے خط لکھ دیا۔ نادرا کے جوابی خط میں بتایا گیا کہ قابوص عزیز ملازمت سے فارغ ہو چکے ہیں، قابوص عزیز کو اس کے گھر کے پتے پر خط بھجوایا جائے، نادرا کے سابق افسر پر نیب لاہور کو 21 اگست کو اسحاق ڈار کی فیملی کی تفصیلات دینے کا الزام تھا۔

نادرا کے جوابی خط میں نیب کو نیا گواہ دینے کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔

 

تازہ ترین