• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باکسر محمد وسیم 3 فائٹس جیتنے کے بعد وطن پہنچ گئے

Boxer Mohammad Waseem Reached Home After Winning 3 Fights

پاکستان کےمایہ ناز باکسر اور سلور فلائی ویٹ کیٹیگری کے چیمپئن محمد وسیم ورلڈ باکسنگ کونسل کے تحت تین انٹرنیشنل رینکنگ فائٹس جیتنے کے بعد آج وطن واپس پہنچ گئے۔

کوئٹہ ایئرپورٹ پر قومی ہیرو کا شاندار استقبال کیا گیا۔

محمد وسیم دبئی سے کوئٹہ پہنچے تو استقبال کرنے والوں میں اہل خانہ اور دوست ہی نہیں بلکہ سیکرٹری اسپورٹس بلوچستان بھی موجود تھے۔

محمد وسیم چارماہ بیرون ملک رہے، اس دوران انہوں نے ورلڈ باکسنگ کونسل کے تحت تین انٹرنیشنل رینکنگ فائٹس جیتیں اور سلورفلائی ویٹ کیٹیگری میں اپنے چیمپئن ہونے کا اعزاز بھی برقرار رکھا۔

 

تازہ ترین