• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیچرز باکسنگ چیف کے مخالفین کا آئی او سی سے مداخلت کا مطالبہ

لوزانے، سوئٹزرلینڈ (نیوز ڈیسک)امیچر باکسنگ چیف ووچینگ کو کے حریفوں نے آئی او سی چیف تھامس باخ سے مداخلت کرنے کا مطالبہ کردیا، ان کا کہنا تھا کہ باخ ورلڈ باکسنگ میں معاشی استحکام کو بچانے کیلئے آگے بڑھیں، وو کی پوزیشن کو آئیبا کی ایگزیکٹیو کمیٹی نے چیلنج کررکھا ہے، ان کا دعویٰ ہے کہ چائنز تائپے سے تعلق رکھنے والےباکسنگ منتظم نے ورلڈ باڈی کو دیوالیہ کرنے کے دہانے پر پہنچا دیا، باخ کے نام 29ستمبر کو ارسال کردہ خط میں ایگزیکٹیو کمیٹی نے کہا ہے کہ وو نے آڈیٹرز سے مالی حقائق چھپا رکھے ہیں اور کے پی ایم جی بھی آئیبا کے کھاتوں سے مطمین نہیں اور انہوں نے اس کی منظوری نہیں دی ہے۔

تازہ ترین