گوجرانوالہ (جنگ نیوز)گوجرانوالہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے خاتون کو چھری کے وار کرکے زخمی کردیا،کراچی کے بعد اب گوجرانوالہ میں بھی چھری سے خواتین پر حملوں کی ایک واردات سامنے آئی ہے جس میں جناح روڈ پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے چھری مار کر لڑکی کو زخمی کردیا اور باآسانی فرار ہوگیا،خاتون کو گھر کے باہر زخمی کیا گیا اور حملہ آور موٹرسائیکل پر سوار تھا جس کے وار سے خاتون کو کمر پر زخم آیا ہے۔
واقعے کے بعد لڑکی کو طبی امدا دکے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،پولیس کا کہنا ہےکہ حملے کی زد میں آنے والی لڑکی نے پسند کی شادی تھی اور اس کا ایک بچہ بھی ہے، واقعے میں خاندانی رنجش کا ابھی امکان ہے، تاہم واقعے کی ہر زاویئے سے تفتیش کی جائے گی۔