• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پمز میں احتجاج چھٹے روز بھی جاری ملازمین کی پارلیمنٹ تک مارچ کی دھمکی

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ڈاکٹروں، پیرا میڈیکل سٹاف و ملازمین کی جانب سے پمز کو شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی سے الگ کرنے کیلئے احتجاج چھٹے روز بھی جاری رہا۔ اس دوران ایمرجنسی میں آنیوالے مریضوں کو یہ کہہ کر واپس کیا جاتا رہا کہ صرف ایکسیڈنٹ والے کیس ڈیل کئے جائیں گے۔ ہڑتالی ملازمین نے9 ستمبر کو پارلیمنٹ ہائوس کی جانب مارچ کرنے کی دھمکی دیدی ہے۔ ہفتہ کے روز پمز میں ایڈمن بلاک سے برن سنٹر تک ریلی نکالی گئی اور وفاقی حکومت کیخلاف نعرے بازی کی گئی۔ نرسنگ ایسوسی ایشن کے صدر امام دین اور نان گزٹیڈ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ملک طاہر اعوان نے خطاب میں کہا کہ ہم پمز کو یونیورسٹی سے الگ کرنے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔۔ ہفتہ کو بھی پمز میں او پی ڈی، آپریشن تھیٹر سمیت دو درجن سے زائد شعبے بند رہے جس کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی، مری، آزاد کشمیر، ہزارہ ڈویژن سیمت مختلف شہروں سے آنے والے 12ہزار سے زائد مریضوں کا چیک اپ نہیں ہو سکا۔
تازہ ترین