کراچی( اسٹاف رپورٹر ) ملک میں فوری معاشی ایمرجنسی نافذ کی جائے، ایف پی سی سی آئی ،انڈسٹری وینٹی لیٹر پر ہے ،سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی سے ہی استحکام آئیگا، عاطف اکرام شیخ، فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی)نےحکومت سے ملک میں فوری معاشی ایمرجنسی نافذ اور 5سال صنعتی پالیسی کا اعلان کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے ، ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے سرپرستِ اعلیٰ، یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) ایس ایم تنویز کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم سے درخواست ہے کہ جلد فیصلے کریں کیوں کہ انڈسٹری وینٹی لیٹر پر ہے،سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی ہی ملک کو معاشی استحکام کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے، عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی انکریمنٹل پیکیج کو مسترد کرتی ہے؛ کیونکہ تاحال کسی بھی صنعت کو 22 روپے فی یونٹ بجلی کا بل موصول نہیں ہوا، جبکہ صنعتوں کو مسلسل 34 تا 35 روپے فی یونٹ کے بل موصول ہو رہے ہیں۔پاکستان میں ریجن کے مقابلے میں غیر مسابقتی بجلی کے نرخ، بلند شرحِ سود اور سخت ٹیکس نظام کے مہلک امتزاج نے مقامی صنعت کے لیے عالمی منڈی میں مقابلہ کرنا ناممکن بنا دیا ہے۔