• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ : چار نوجوانوں کا اسپتال گارڈز پر تشدد

Gujranawala 4 Men Tortured On Hospital Guard

گوجرانوالہ کے ڈی ایچ کیواسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل ہونے سے روکنے پر نوجوانوں کا گارڈز پر تشدد ، پولیس نے جھگڑا کرنے والے 4 افراد کو حراست میں لے لیا ۔

پولیس کے مطابق پاپولر نرسری کے رہائشی 4 نوجوان بخار میں مبتلا اپنے ساتھی کے علاج کے لئے اسپتال آئے تھے۔ ایمرجنسی گیٹ پر تعینات گارڈز نے تمام افراد کو ایک ساتھ اندر جانے سے روکا تو گارڈز اور نوجوانوں کے درمیاں تلخ کلامی کے بعد جھگڑا شروع ہوگیا۔

نوجوانوں نے ایمرجنسی وارڈ میں زبردستی داخل ہو کرڈیو ٹی پر موجود گارڈز پر تشدد کیا اور ان کے کپڑے پھاڑ دیے ۔ پولیس نے چار نوجوانوں رمیض ، رفیق ،احسن اور علی حسن کو حراست میں لے کرسول لائن تھانے منتقل کردیا جبکہ گارڈز نے نوجوانوں کےخلاف مقدمے کے اندراج کی درخواست جمع کرادی ۔

تازہ ترین