• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی بحران ملک کو غیرمستحکم کرنے کی کوشش ہے،فضل الرحمان

Political Crisis Is A Bid To Unconsolidate Country Fazlur Rehman

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے کہاہےکہ پاکستان کو غیر مستحکم بنانے کی ابتداء سیاسی بحران سے کی جارہی ہے۔

مینگورہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ چوردروازے سےپارلیمنٹ میں ختم نبوت کے قلعے میں نقب لگانے کی کوشش کی گئی اور ہم نے 24گھنٹوں میں اسے ناکام بنادیا، میں کہتاہوں ایسے عزائم سے باز آجاؤ ۔

انہوںنے کہا کہ بعض فیصلے عجلت اور جلد بازی میں کیے جارہے ہیں، جانتے ہیں کہ ان فیصلوں پر کس کا دباؤ ہےاور ختم نبوتﷺ قانون کو تو کوئی مائی کا لعل نہیں چھیڑ سکتا۔

 

تازہ ترین