سکھر (بیورو رپورٹ،چوہدری محمد ارشاد) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے دعا کی ہے کہ منظور وسان کا الیکشن نہ ہونے کا خواب جھوٹا ثابت ہو، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں میڈیا کے ایک سوال کیا۔بعد ازاں سید خورشید احمد شاہ نے اپنی رہائش گاہ پر مختلف علاقوں سے آئے ہوئے پارٹی عہدیداران اور کارکنان سے ملاقاتیں کیں اور انہیں ہدایات دیں کہ عوام سے رابطوں کو مزید تیز کریں، عوامی مسائل کے حل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کیا جائے، میں خود ہر ہفتے سکھر آتا ہوں جس کا بنیادی مقصد عوام کے درمیان رہ کر ان کے مسائل کو سننا اور انہیں حل کرنا ہے کیونکہ پیپلزپارٹی عوام کی سیاست اور خدمت پر یقین رکھتی ہے۔