• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ختم نبوت پر کوئی مسلمان سمجھوتہ نہیں کر سکتا، چوہدری شجاعت، پرویز الٰہی

لاہور(نمائندہ جنگ)پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین اورمرکزی رہنما چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ ختم نبوت پر کوئی مسلمان سمجھوتہ نہیں کر سکتا، یہ نوازشریف، شہبازشریف کی پرانی عادت ہے کہ وہ اپنے گناہ کا ملبہ کسی اور پر ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں، تحفظ ختم نبوت کے قانون کیلئے پہرہ دینا پڑے گا کیونکہ یہ دراصل 2013ء کے اپنے ایجنڈے کی تکمیل کر رہے ہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہارنائب امیر مجلس احرار الاسلام سید محمد کفیل بخاری کی قیادت میں وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

ق لیگی رہنماؤں نے کہا کہ نوازشریف کے بیرون ملک اربوں ڈالر کے اثاثوں اور سرمایہ کاری کے ثبوت موجود ہیں، انہیں اس ملک یا اس کے عوام سے کیا ہمدردی ہو سکتی ہے۔ اس موقع پر مولانا سید عطا اللہ شاہ بخاری کے نواسے سید محمد کفیل بخاری نے کہا کہ تحفظ ختم نبوت میں آپ کے گھرانے کا کردار نہایت اہم اور قابل مبارکباد ہے۔ ملاقات میں سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ طارق بشیر چیمہ ایم این اےسمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

تازہ ترین