• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کی رہائش گاہ کے باہر اساتذہ کا احتجاج، پرویز خٹک اور شیریں مزاری کو روک لیا

اسلام آباد(ما نیٹر نگ سیل)) بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے اساتذہ کا احتجاج کیا، احتجاج کے دوران مظاہرین نے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک، فردوس عاشق اعوان اور شیریں مزاری سمیت کئی رہنماؤں کا راستہ روک لیا۔مظاہرین کی جانب سے گاڑیاں روکے جانے پر وزیراعلیٰ اور شیریں مزاری کو عقبی راستے سے عمران خان کی رہائش گاہ میں داخل ہونا پڑا۔ عمران خان نے اساتذہ کے4رکنی وفد کو ملاقات میں یقین دہانی کروائی انھوںنے کہا کہ ایک ہفتےکےاندرمسئلہ حل نہ ہوا تو اساتذہ پھر آسکتےہیں،خیبرپختونخواکےاساتذہ نے اس کے بعداحتجاج ختم کر دیاتفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے 600 سے زائد مرد و خواتین اساتذہ بنی گالہ میں چیرمین تحریک انصاف عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کیا، مظاہرین نے پی ٹی آئی چیرمین کے گھر جانے والے تمام راستے ہی بند کردیئے۔مظاہرین نے ملازمتوں کے کنٹریکٹ ختم ہونے سے پہلے ریگولائز کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور ان کا کہنا تھا کہ جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے وہ یہاں سے نہیں جائیں گے۔اسی دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک بنی گالہ میں عمران خان سے ملنے ان کی رہائش گاہ پہنچے تو مظاہرین نے انہیں اور شیریں مزاری کو بھی اندر جانے سے روک دیا جس پر پرویز خٹک نے گاڑی سے باہر آکر مظاہرین سے خطاب کیا۔پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ آپ نے مجھے روکا جس کا افسوس ہے، میں یہاں سے واپس چلا جا وں گا لیکن یہ بھی یاد رکھوں گا۔
تازہ ترین