ملتان(سٹاف رپورٹر)بہاولپور کے عوام صوبہ سرائیکستان کی بھرپور حمایت کر رہے ہیں اور سرائیکستان لانگ مارچ میں بھرپور شریک ہوں گے، صوبہ بہاولپور کی نام نہاد تحریک از خود ختم ہو جائے گی، محمد علی درانی اب بہاولپور کی عوام کو مزید دھوکہ نہیں دے سکتے ، لانگ مارچ بہاولپور داخل ہوتے ہی محمد علی درانی کے رچائے ہوئے ڈرامے کا انجام ہو جائے گا، ان خیالات کا اظہار سرائیکستان ڈیمو کریٹک پارٹی شعبہ خواتین کی سربراہ عابدہ بخاری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، چیف کوآرڈی نیٹر ایس ڈی پی مطلوب بخاری، ضلعی صدر شعبہ خواتین صبا فیصل اور یوتھ کوآرڈی نیٹر ملتان فیصل عزیز بھی ان کے ہمراہ تھے، ان رہنمائوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے گرفتاریوں کے نام پر ڈرانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، سابق وفاقی وزیر علامہ حامد سعید کاظمی رحیم یار خان سے لانگ مارچ میں شریک ہوں گے۔