کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں چھرا مار کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا، ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کردی گئی ہے، کراچی کے حالات بہتر ہونے کے بعدبوہری جماعت کے روحانی پیشوا اور 31ہزار سے زائد غیرملکی کراچی آئے، جلد کراچی میں معاشی صورت حال میں اور زیادہ تیزی سے بہتری آئے گی، میرٹ پر ملازمت دی جائے گی۔