ٹھٹھہ(نامہ نگار) گہرے سمندر میں کشتی الٹ جانے سے دو سگے بھائی ماہی گیرڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔
لواحقین کے مطابق ٹھٹھہ کی ساحلی تحصیل کیٹی بندر میں واقع گاؤں محمد ہاشم جت کے رہائشی دو سگے بھائی علی محمد جت اور محمد حسن جت حجامڑو کریک کے مقام پر گہرے سمندر میں مچھلی کے شکار کر رہے تھے کہ ان کی کشتی جال میں پھنسنے کے باعث الٹ گئی، جس کے نتیجے میں دونوں ماہی گیر بھائی ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملنے پر مقامی افراد اور دیگر ماہی گیروں نے ڈوبنے والوں کی تلاش شروع کردی اور متعدد گھنٹوں کی کوشش کے بعد علی محمد میرجت کی نعش مل گئی تاہم آخری اطلاعات تک دوسرے بھائی کی نعش نہیں ملی تھی جس کی تلاش جاری تھی۔