• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مغل کوٹ ژوب روڈ کو اقتصادی راہداری کا نام دینا عوام سے دھوکہ ہے، اے کیو ایم

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)اے کیو ایم کے چیئرمین احمد خان نے پارٹی کی مرکزی کابینہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری کے مغربی حصے پر تاحال کام شروع نہ کرنے سے معلوم ہوگیا ہے کہ اس پر سابقہ وزیراعظم سے سمجھوتہ ہوگیا تھا کیونکہ روٹ کی ایم او یو کی تبدیلی پر جو بعض قوم و مذہب پرست جو قوموں کے نمائندے خود کو گردانتے ہیں انہوں نے ماضی میں سابق وزیراعظم کے ساتھ گٹھ جوڑ کرکے مغل کوٹ ژوب روڈ کے افتتاح کو راہداری روٹ کانام دے کر قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی گئی حکومت نے قوم پرستوں کے نبض پر ہاتھ رکھ کر ان کے تمام شخصی مطالبات پورے کرکے ان کے دل سے قومی اہداف کی تمام خواہشات بھلا دیں اقتصادی راہداری روٹ کی تبدیلی بھی ان کے سیاسی مفادات کے حصول کی ایک کڑی ہے انہوں نے کہا کہ اقتصادی روٹ پر سابق وزیراعظم کبھی بھی عوام کو دھوکہ دے کر کامیاب نہ ہوتے اگر وہ قوم اور مذہب پرستوں کے کندھوں پر بندوق رکھ کر نہیں چلاتے2013ء کے انتخابات کے بعد بلوچستان میں ن لیگ کی واضح اکثریت کے باوجود قوم پرستوں کی جھولی میں حکومت کاتحفہ ڈالنا اقتصادی روٹ کی تبدیلی کیلئے ہوم ورک کا پہلا اسٹیپ تھا اور اس میں کوئی شک نہیں کہ قوم پرستوں کو اقتصادی راہداری کی تبدیلی کے بدلے قوم پرستوں کو حکومت کرنے کا تحفہ ملا ہے روٹ کی تبدیلی پر سمجھوتہ نہ ہوتا تو قوم پرست عوام کی خاطراستعفیٰ پیش کرتے ۔
تازہ ترین