• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی ترقی اور سیاسی استحکام اہم ترین ہے ،حمزہ شہباز

لاہور(خصوصی نمائندہ)پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی حمز ہ شہباز سے لاہور میں امریکہ کی قونصل جنرل الزبتھ کینیڈی ٹروڈو نے ملاقات کی ۔مسلم لیگ(ن)کے ماڈل ٹائون سیکرٹریٹ میں ہونے والی اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور موجودہ ملکی و بین الاقوامی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہاکہ پاکستان میں ملکی ترقی کے ساتھ ساتھ جمہوری عمل کی مضبوطی اور سیاسی استحکام اہم ترین ہے ۔حمزہ شہباز نے پاک امریکہ تعلقات کے فروغ او رمختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو سراہا۔امریکن قونصل جنرل الزبتھ کینڈی ٹروڈو نے مختلف شعبوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہاکہ امریکہ پاکستان میں ترقی و خوشحالی اور مضبوط انفراسٹکچرکا خواہاں ہے ۔انہوں نے حمزہ شہبا ز سے موجودہ ملکی وسیاسی صورتحال پر بات چیت کی امریکن قونصلیٹ میں پولیٹکل و اکنامک سیکشن چیف این مسیون بھی ملاقات میں موجود تھیں ۔
تازہ ترین