ملتان(سٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے 37 لاکھ روپے سے زائد کی خردبردکے مقدمہ گرفتار سابق انچارج یوٹیلٹی سٹور اوکاڑہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے ۔فاضل عدالت میں تھانہ ایف آئی اے کے مطابقریجنل منیجر یوٹیلٹی سٹور فراست انجم کی درخواست پر یوٹیلٹی سٹور کا 37 لاکھ17ہزار روپے کا سامان چوری کرنےپرملزم مظہر اقبال کے خلاف مقدمہ درج کرکے برآمدگی کی گئی ہے۔تاہم مزیدبرآمدگی کی توقع نہیں ہونے پر ملزم کوجیل بھجوانے کا حکم دیاگیاہے۔