• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیلنجز سے نمٹنے کے لئے پارلیمان کو کردار ادا کرنا ہوگا، رضا ربانی

Parliament Will Have To Play Role In Dealing With Challenges Raza Rabbani

چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ آج ہمارا معاشرہ اور ریاست 70 سال گزرنے کے بعد بھی بھٹکے ہوئے ہیں۔ پارلیمان وفاق پاکستان کی شہ رگ ہے، اپنی شہ رگ کو کاٹیں گے تو جسم تڑپتا رہے گا، اندرونی بیرونی چیلنجز سے نمٹنےکے لئے پارلیمان کو کردار اداکرناہوگا۔

چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں کہا کہ اپنی کوتاہیوں کو درست کرنا ہوگا، ہم تاریخی اثاثوں کا خیال نہیں رکھ سکتے تو اور کیا بات کریں، ہم نے نثار ناسک، حبیب جالب، فیض احمد فیض اور جون ایلیا جیسے لوگوں کو بھلا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے آپ کو اپنے ماضی، کلچر اور ثقافت سے کاٹ ڈالا جبکہ اداروں کو مضبوط اور آئین کی حکمرانی نہیں ہونے دی گئی۔

رضا ربانی نے کہا کہ معاشرے کی ریڑتھ کی ہڈی تین قوتیں طلبہ مزدور اور دانشوروں کو ریاست نے غیر فعال کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جوابی بنانیے وزارتوں اور راولپنڈی میں نہیں بلکہ حبیب جالب نثار ناصر جیسے لوگ بناتے ہیں۔

چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ کہا جا رہا ہے کہ جامعات میں دہشت گرد پیدا ہو رہے ہیں حالانکہ اس کا بیج ضیاء کے دور میں بویا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اندرونی اور بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پارلیمان کو کردار ادا کرنا ہوگا، اپنی کوتا ہیوں کو کنٹرول کرنے کا ہمیں جائزہ لینا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ مرکزیت پارلیمان کی ہے، بجٹ بنناہے تو پارلیمان سے، سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد مقرر ہونی ہے تو پارلیمان سے۔

تازہ ترین